Posts

Showing posts from May, 2019
مجھے سینیٹر اور صدر پاکستان بنانے کی پیشکش بھی کی گئی، آئندہ کچھ دنوں میں نیب کے خلاف مسلم لیگ ن، پیپلز پارٹی اور پاکستان تحریک انصاف ایک پیج پر دکھائی دیں گی چئیرمین نیب جسٹس (ر) جاوید اقبال سے ہونے والی ملاقات کا احوال بتا دیا۔ اپنے کالم میں جاوید چودھری نے بتایا کہ چیئرمین نیب جسٹس(ر) جاوید اقبال نے حیران کُن انکشاف کرتے ہوئے مجھے بتایا کہ مجھے میرے ایک عزیز کے ذریعے پیشکش کی گئی کہ آپ نیب سے استعفیٰ دے دیں۔ آپ کوسینیٹر بنا دیا جائے گا اور آپ پھر کچھ عرصے بعد صدر پاکستان بن جائیں گے۔میں نے پوچھا کہ آپ کو یہ آفر کس نے دی اور کب دی؟ جس پر وہ مسکرا کر بولے کہ یہ میں آپ کو چند دن بعد بتاؤں گا۔ میں نے اصرار کیا تو ان کا جواب تھا کہ یہ پچھلی حکومت کے آخری فیز میں ہوئی تھی۔ میں نے پوچھا کہ کیا یہ واحد پیشکش تھی؟ جس پر وہ بولے نہیں، مجھے اس سے پہلے بھی ایک پیشکش ہوئی تھی،مجھے کہا گیا تھا آپ مستعفی ہو جائیں،آپ دنیا میں جہاں کہیں گے آپ کو وہاں سیٹ کر دیا جائے گا۔ (جاری ہے) میں نے پوچھا کہ لیکن آپ کے استعفے سے کسی کو کیا فائدہ ہوتا؟جس پر انہوں نے جواب دیا کہ میں اگر مستعفی ہو جاتا تو چیئرم
چئیرمین ایف بی آر شبر زیدی کی تعیناتی اسلام آباد ہائیکورٹ میں چیلنج ایف بی آر کے گریڈ 18 کے افسر علی محمد نے شبر زیدی کی تعیناتی کے خلاف درخواست دائر کی مقدس فاروق اعوان جمعہ 17 مئی 2019 12:55 اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 17 مئی 2019ء) : چئیرمین ایف بی آر شبر زیدی کی تعیناتی اسلام آباد ہائیکورٹ میں چیلنج کر دی گئی۔اس حوالے سے میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ ایف بی آر کے گریڈ 18 کے افسر علی محمد نے شبر زیدی کی تعیناتی کے خلاف درخواست دائر کی۔درخواست میں موقف اپنایا گیا ہے کہ درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ شبر زیدی کی تعیناتی کو غیر قانونی قرار دیا جائے۔ شبر زیدی کی بطور چئیرمین ایف بی آر کام کرنے سے روکا جائے۔ایف بی آرا کے ریگولر افسران کے ساتھ امتیازی سلوک نہ برتا جائے۔چئیرمین ایف بی آر کے لیے قابل افسروں کی تعیناتی پر غور کیا جائے۔واضح رہے وفاقی حکومت نے گذشتہ ہفتے شبر زیدی کو فیڈرل بورڈ آف ریونیو کا چئیرمین تعینات کیا تھا۔