چئیرمین ایف بی آر شبر زیدی کی تعیناتی اسلام آباد ہائیکورٹ میں چیلنج ایف بی آر کے گریڈ 18 کے افسر علی محمد نے شبر زیدی کی تعیناتی کے خلاف درخواست دائر کی مقدس فاروق اعوان جمعہ 17 مئی 2019 12:55 اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 17 مئی 2019ء) : چئیرمین ایف بی آر شبر زیدی کی تعیناتی اسلام آباد ہائیکورٹ میں چیلنج کر دی گئی۔اس حوالے سے میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ ایف بی آر کے گریڈ 18 کے افسر علی محمد نے شبر زیدی کی تعیناتی کے خلاف درخواست دائر کی۔درخواست میں موقف اپنایا گیا ہے کہ درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ شبر زیدی کی تعیناتی کو غیر قانونی قرار دیا جائے۔ شبر زیدی کی بطور چئیرمین ایف بی آر کام کرنے سے روکا جائے۔ایف بی آرا کے ریگولر افسران کے ساتھ امتیازی سلوک نہ برتا جائے۔چئیرمین ایف بی آر کے لیے قابل افسروں کی تعیناتی پر غور کیا جائے۔واضح رہے وفاقی حکومت نے گذشتہ ہفتے شبر زیدی کو فیڈرل بورڈ آف ریونیو کا چئیرمین تعینات کیا تھا۔

Comments

Post a Comment

Popular posts from this blog